عدالت کا سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کی۔
عدالت نے سردار تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے سردار تنویر الیاس کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
چمن: انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید
خیال رہے کہ سردار تنویر الیاس متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سردار تنویر الیاس عدالت نے
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔