پشاور:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور جدید اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ صوبے سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے۔

پولیس لائنز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا پر بند کمروں میں کیے گئے فیصلے مسلط کیے جاتے رہے جس سے صوبے کو نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ صوبے کی قربانیوں کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جس کی وہ مستحق تھیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تقریب میں فراہم کی گئی اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی پر ان کے خلاف منفی مہم چلائی گئی اور سوشل میڈیا پر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ یہ ٹیکنالوجی دہشتگردوں تک پہنچ گئی، جو سراسر غلط ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سی ٹی ڈی میں بھرتیاں کی جا رہی ہیں، اسپیشل برانچ کی استعداد کار بڑھائی جا رہی ہے اور امید ہے کہ بہت جلد صوبے کو دہشتگردی سے پاک کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو غیر سیاسی رکھا جائے اور انہیں آزادانہ طور پر کام کرنے دیا جائے۔

محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے اور صوبائی و وفاقی حکومت کے درمیان پائے جانے والے عدم اطمینان سے سب آگاہ ہیں۔ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ صوبے کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف ایک جامع اور طویل المدتی پالیسی تشکیل دے۔ انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے واقعات کی بھی شدید مذمت کی۔

وزیراعلیٰ نے عوام خصوصاً خیبر پختونخوا کی خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے منتخب نمائندوں سے کارکردگی پر سوالات کریں، کیونکہ سوال پوچھنے پر کسی پر کوئی پابندی نہیں لگائی جاتی۔

تقریب سے قبل وزیراعلیٰ نے پولیس میں بلٹ پروف گاڑیاں اور دیگر جدید سامان بھی تقسیم کیا۔ مختلف اضلاع کو 18 بلٹ پروف سمیت مجموعی طور پر 22 گاڑیاں فراہم کی گئیں۔

اس کے علاوہ 300 ایس ایم جی گنز، 10 اسنائپر رائفلز، 4 ہزار سے زائد ہیلمٹس، 4 ہزار 800 سے زائد بلٹ پروف جیکٹس اور ٹریفک پولیس سمیت جنوبی اضلاع کے لیے 150 موٹر سائیکلیں بھی تقسیم کی گئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کی گئی

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن