اپنے بیان میں مجلس علماء مکتب اہلبیت بلوچستان کے رہنماء ذوالفقار سعیدی نے کہا کہ بے گناہ نمازیوں کا خون بہانا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں اور اس میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء مکتب اہلبیت بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا ذوالفقارعلی سعیدی نے اسلام آباد کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انسانی اقدار کے خلاف ہے۔ اس میں ملوث عناصر رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ کے اندر دوران نماز جمعہ ہونے والا خودکش حملہ انتہائی بزدلانہ، افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اس المناک واقعے نے پورے ملک خصوصاً اہلِ ایمان کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا سراسر انسانیت، اسلام اور قومی اقدار کے خلاف ہے۔ بے گناہ نمازیوں کا خون بہانا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں اور اس میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رعایت کے مستحق نہیں میں ملوث عناصر

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار