دہشتگرد بلوچستان سے اسلام آباد تک خون کی ہولی کھیل رہے ہیں، کاظم میثم
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و رہنما ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبری میں خودکش دھماکہ وفاقی حکومت کی بدترین سکیورٹی ناکامی اور انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و رہنما ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبری میں خودکش دھماکہ وفاقی حکومت کی بدترین سکیورٹی ناکامی اور انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ اس افسوسناک سانحے میں بڑی تعداد میں نمازیوں کی شہادت کی اطلاع ہے جنہوں نے حالت سجدہ میں امام علی علیہ السلام کی سنت پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ درندوں اور انسانیت دشمنوں کی درندگی ملک میں ختم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے، دوسری طرف سکیورٹی اداروں کی غفلت اور کاہلی کے ساتھ ساتھ حکومت کی ترجیحات میں دہشتگردی کا قلع نظر نہیں آ رہا۔ بلوچستان کے واقعات کا زخم ابھی مندمل نہیں ہوا تھا کہ اب اسلام آباد میں یہ سانحہ پیش آیا۔ دہشتگردوں اور درندوں کے حوالے سے بیانات اور لفاظی کی ضرورت نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ عملی اقدامات کے لیے ترجیحات کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ پوری حکومتی مشنری اسوقت سیاسی کارکنوں کو دہشتگرد ثابت کرنے میں تلی ہوئی ہے جبکہ دہشتگرد بلوچستان سے اسلام آباد تک خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔ ہم اس افسوسناک سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔