اسلام آباد بے گناہ نمازیوں پر فتنۃ الخوارج کا بزدلانہ حملہ قابلِ شدید مذمت ہے، مفتی عبدالرحیم
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
سرپرستِ اعلیٰ جامعۃ الرشید نے کہا کہ ان شاء اللہ پوری قوم یکجان ہو کر ان جہنمی دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی اور ان کی حیوانیت خود انہی پر پلٹ جائے گی، جامعۃ الرشید، اس کے اساتذہ، طلبہ، متعلقین اور معاونین اس بزدلانہ کارروائی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور شہداء کے لیے بلندیٔ درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور تمام متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں نمازیوں کو نشانہ بنانے والے خودکش حملے کی سرپرستِ اعلیٰ جامعۃ الرشید مفتی عبدالرحیم نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسی اسلامی مملکت کے دارالحکومت میں عبادت گاہ اور بے گناہ نمازیوں پر حملہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کی ذہنیت کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کرتا ہے، جن کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ یہ ناپاک عناصر ماضی میں بھی مساجد، مدارس، علما، طلبہ، خواتین اور بچوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں اور ان کا مقصد پاکستان دشمن قوتوں کی شہ پر ملک کے امن و استحکام کو تباہ کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس بزدلانہ حملے نے قوم کو خوفزدہ کرنے کے بجائے مزید متحد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ پوری قوم یکجان ہو کر ان جہنمی دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی اور ان کی حیوانیت خود انہی پر پلٹ جائے گی، جامعۃ الرشید، اس کے اساتذہ، طلبہ، متعلقین اور معاونین اس بزدلانہ کارروائی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور شہداء کے لیے بلندیٔ درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور تمام متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
سرپرستِ اعلیٰ جامعۃ الرشید نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے قوم کو آگاہ کرتے آ رہے ہیں کہ یہ خوارج اسلام کے نام پر اسلام ہی کے دشمن ہیں اور انسانیت سے بھی ان کا کوئی واسطہ نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ان عناصر کے سہولت کاروں کا احتساب اور مواخذہ ناگزیر ہے، جو مذہب، حلیے، قومیت یا صوبائیت کی بنیاد پر اعلانیہ یا خفیہ معاونت فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ہر شناخت سے بالاتر ہو کر اپنے وطن، ریاستِ پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے ان اسلام اور انسان دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف متحد ہو جائے، یہاں تک کہ انہیں مکمل طور پر شکست دے دی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جامعۃ الرشید نے کہا کہ کرتے ہیں انہوں نے ہیں اور اور ان
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔