Express News:
2026-07-24@01:10:35 GMT

اسلام آباد؛ امام بارگاہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں واقع امام بارگاہ میں دھماکے کے وقت کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، جس میں حملہ آور کو امام بارگاہ میں داخل ہوتے دیکھاجاسکتا ہے۔

امام بارگاہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دھماکا ایک بج کر 38 منٹ پر ہوا، امام بارگاہ کے روٹ اور دھماکے کے وقت بھگدڑ دیکھی جا سکتی ہے اورفوٹیج میں دھماکے کی آواز سنتے ہی شہریوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو بھاگ کر امام بارگاہ میں داخل ہوتے  بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

امام بارگاہ کے اندر دھماکے کے بعد باہر شہریوں کو بھاگتے ہوئے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے اور امام بارگاہ کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی سی ٹی وی فوٹیج امام بارگاہ

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی