data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد :وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور سے متعلق اہم معلومات حاصل کر لی گئی ہیں، جن میں اس کے افغانستان کے متعدد دوروں کی مکمل تفصیلات بھی شامل ہیں، یہ دہشت گردی پاکستان کے ہمسایہ ممالک کی سرپرستی میں کی گئی اور اس کے تانے بانے بیرونی اسپانسرز سے جا ملتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ایک بج کر 42 منٹ پر اسلام آباد انتظامیہ کے نوٹس میں آیا۔ اب تک جمع کی گئی معلومات کے مطابق اس دہشت گرد حملے میں 31 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، شہداء میں عام نمازیوں کے ساتھ ساتھ مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، جن کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ اللہ کے حضور عبادت میں مصروف تھے۔

وزیرِ مملکت داخلہ نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد اسلام آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جبکہ وزیراعظم اور وفاقی وزیرِ داخلہ کی ہدایات پر وہ خود پمز اسپتال میں موجود رہے اور زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، حکومت ہر زخمی کو بہترین علاج فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ خودکش حملہ آور کی شناخت ہو چکی ہے۔ اگرچہ وہ افغانستان کا شہری نہیں تھا، اس نے کتنی مرتبہ افغانستان کا سفر کیا، اس کی مکمل تفصیلات سیکیورٹی اداروں کے پاس موجود ہیں، یہ حملہ بی ایل اے کی دہشت گردی ہے اور یہ دہشت گرد بزدلی کی آخری حدوں کو چھو چکے ہیں، جو عبادت گاہوں اور دیگر سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ آج کے 31 شہداء میں آئی جی اسلام آباد کے کزن بھائی بھی شامل ہیں، جو اس المناک واقعے میں شہید ہوئے، اس کے باوجود آئی جی اسلام آباد وردی پہن کر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، جو فورسز کے عزم اور قربانی کی واضح مثال ہے۔ وزیرِ داخلہ نے خود امام بارگاہ کا دورہ کیا اور وہاں نماز بھی ادا کی جبکہ تمام صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی یا ابہام نہیں برتا جا رہا، یہ جنگ ہم جیتنے کے لیے لڑ رہے ہیں اور ان شاء اللہ جیت رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو لوگ اللہ کے حضور نماز ادا کر رہے تھے، انہیں مذہب کے نام پر کیسے شہید کیا جا سکتا ہے۔

طلال چوہدری نے ایک بار پھر بھارت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردی ہندوستان کے اسپانسرڈ نیٹ ورکس کے ذریعے کی جا رہی ہے، بھارت نے دہشت گردی کے لیے فنڈنگ میں تین گنا اضافہ کیا ہے اور یہ عناصر ڈالرز کے لیے خون بہا رہے ہیں۔

 انہوں نے افغانستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہمسائیگی کا حق ادا کیا ہے اور متعدد بار افغان حکام کو خبردار کیا گیا ہے کہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، حملہ آور کے سہولت کاروں اور پس پردہ نیٹ ورک تک پہنچنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور امکان ہے کہ 72 گھنٹوں کے اندر اندر اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچا دیا جائے گا، اب کوئی بھی افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں نہیں رہ سکے گا اور اس حوالے سے سخت فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: طلال چوہدری نے اسلام آباد حملہ آور رہے ہیں ہے اور کے لیے

پڑھیں:

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ  نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ پہلے تو اس ویڈیو کو فیک اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تخلیق  بتایا گیا لیکن جب ویڈیو اصل نکل آئی تو ممتاز سینئیر سیاست دان نے دوسری شادی  کرنے کا دعویٰ کیا۔ خاتون کے غیر شادی شدہ ہونے کی دستاویز نے سیاستدان کو زیادہ مشکل میں ڈال دیا۔  بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے رکن، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئیر سیاستدان غازی نذرالاسلام کی   ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک کی مبینہ دوسری شادی کے معاملے پر تنازع  ان کے دوسری شادی کا اعتراف کر لینے کے بعد کم نہیں ہوا۔ اب جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سارے معاملہ کی تحقیقات کروا رہی ہے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

 بنگلہ دیش کے  میڈیا کے مطابق غازی نذرالاسلام کی سوشل میڈیا پر ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔ پہلے تو ان کے حامیوں نے اس ویڈیو کو ڈیپ فیک اور آڑٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی  ویڈیو قرار دیا، لیکن جب  تنقید کرنے والے  خاموش نہیں ہوئے تو بعض لوگوں نے اس ویڈیو کی سافٹ وئیرز کی مدد سے ویریفیکیشن کی۔ فیکٹ چیک کرنے والے ایک  ادارے  نے بتا دیا کہ ویکڈو بالکل اصلی ہے۔  نذر الاسلام کی نوجوان خاتون کے ساتھ  ویڈیو کے مصنوعی ذہانت سے تیار ہونے یا اس میں کوئی تبدیلی کیے جانے کے شواہد نہیں مل۔ اس کے بعد لوگوں کی ساری توجہ ویڈیو   میں شامل افراد اور ان کے باہمی تعلق پر مرکوز ہوگئی۔ جب سوشل میڈیا پر  تنقید کافی برھ گئی تو    جماعت اسلامی کے سینئیر سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ نے ویڈیو کلپ میں اپنے ساتھ دکھائی دینے والی نوجوان خاتون کو اپنی بیوی قرار دے دیا۔  غازی نذرالاسلام نے اپنے بیان میں کہا کہ خاتون ان کی دوسری بیوی ہے  اور ان کی شادی 17 جون کو دونوں خاندانوں اور ان کی پہلی بیوی کی رضامندی سے ہوئی تھی۔

چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین سے ملاقات

 نذر الاسلام نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ اس وائرل ویڈیو کو خفیہ طور پر ریکارڈ کرکے بھتہ خوری اور سیاسی کردار کشی کےلیے منظرِ عام پر لایا گیا۔ جماعت اسلامی کے اس سینئیر رکنِ پارلیمنٹ کی پہلی بیوی نے اس موقع پر شوہر کا ساتھ دیا اور  ایک ویڈیو بیان میں اپنے عمر رسیدہ  شوہر کے مؤقف کی  تصدیق کی کہ ان کے شوہر نے نوجوان لڑکی مریم بیگم سے دوسری شادی کرلی ہے۔ مریم بیگم نے بھی ایک علیحدہ ویڈیو میں خود کو غازی نذرالاسلام کی بیوی  قرار دیتے ہوئے کہا کہ شادی 17 جون کو دونوں خاندانوں اور نذر الاسلام کی پہلی بیوی کی موجودگی میں ہوئی تھی۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری کر دیا

 بنگلہ دیشی میڈیا  میں سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق غازی نذرالاسلام اور ان کے خاندان کی تصدیق کے باوجود سوشل میڈیا پر خاتون مریم بیگم  سے متعلق  قانونی دستاویزات منظر عام پر آئی ہیں، جن کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی رکن پارلیمنٹ یا خاتون اور ان کے اہلخانہ نے دستاویز ات میں موجود تضاد پر کوئی وضاحت دی ہے۔ شادی کے پانچ دن بعد نذر الاسلام نے بیوی کو کنوارا ظاہر کر کے اسکی سرکاری نوکری کی سفارش کی؟ ایک دستاویز میں نذر السلام کے ساتھ نظز آنے والی لڑکی مریم کی ازدواجی حیثیت ’غیر شادی شدہ‘ درج ہے اور اس دستاویز  پر غازی نذرالاسلام کی جانب سے 22 جون، یعنی اپنی بتائی ہوئی مبینہ شادی  کی تاریخ کے پانچ روز بعد، سرکاری ملازمت کے لیے سفارش بھی موجود دکھائی دیتی ہے۔ 

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

 بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق یہ خاتون سرکاری ملازمت کی خواہاں تھیں اور غازی نذرالاسلام نے ان کی درخواست کی سفارش کی تھی۔  غازی نذرالاسلام نے ان تمام کہانیوں نظر انداز کرتے ہوئے ایک اور پیچیدہ کہانی سے پردہ اٹھا دیا جو  دال میں کافی کچھ کالا ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔ عمر رسیدہ سیاستدان نذر الاسلام نے یہ دعویٰ کیا کہ 13 جولائی کو وہ ڈھاکا کے موگ بازار میں ایک دفتر گئے تھے جہاں ان کی دونوں بیویاں بھی موجود تھیں۔

 نذر الاسلام نے الزام لگایا کہ  ڈرائیور، دوسری  کے ماموں اور چند نامعلوم افراد نے انہیں یرغمال بنا کر ایک لاکھ ٹکا بھتہ وصول کیا،  ان لوگوں نے نذر الاسلام کے بقول مزید رقم کا مطالبہ کیا اور  ان لوگوں نے ہی ان کی مریم کے ساتھ خفیہ طور پر نجی ویڈیو ریکارڈ کرکے بعد میں سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔  نذر الاسلام کے اس دعوے میں کمزوری یہ ہے کہ ویڈیو کلپ مین نذر الاسلام کو اس خاتون کے ساتھ اپنے کمرے میں بیٹھے اور بوس و کنار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔  لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ بازار کے کسی دفتر  میں یرغمال بنا کر بھتہ لینے والوں کی رسائی ان کے گھر کے کمرے تک کیسے تھی۔  

پاکستان نے کابل فضائی حملوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کر دی

  اس سکینڈل کے سوشل میڈیا اور میڈیا میں بہت زیادہ ڈسکس ہونے کے بعد آخر کار جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ وہ اس سارے معاملے کی معلومات اکٹھی کر رہی ہے اور حقائق سامنے آنے کے بعد تنظیم کے اندر تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل احسان الحق محبوب زبیر کے مطابق پارٹی میڈیا رپورٹس، رکنِ پارلیمنٹ، ان کی دونوں بیویوں اور خاتون کے والد کے بیانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار