کراچی میں ریلوے ٹریک پر گرنے والے بزرگ معجزانہ طور پر محفوظ، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
کراچی میں ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی آمد کے وقت ٹریک پر گرنے والے بزرگ شہری معجزانہ طور پر محفوظ رہے، واقعے کی حیران کن ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ پر ایک بزرگ پلیٹ فارم سے پر گرے اور اسی دوران ٹرین چل پڑی۔
بزرگ شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور کنارے پر ہوکر اوندھے منہ لیٹ گئے جس کے بعد انہیں خراش تک نہیں آئی۔
مزید پڑھیںسانحہ گل پلازہ، مسجد میں رکھے قرآن پاک معجزانہ طور پر بالکل محفوظ رہے
پھر ٹرین کو روک کر بزرگ کو نکالا گیا تو وہ مکمل محفوظ اور خوش تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق اگر بزرگ ذرا سی حرکت کرتے تو ٹرین کے نیچے آسکتے تھے۔
ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین کو ہنگامی بنیاد پر رکوا کر بزرگ کا پلیٹ فارم پر لایا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔