آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے نامور کمنٹیٹرز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کمنٹیٹرز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے، جس میں دنیا بھر کے نامور سابق کرکٹرز اور معروف آوازیں شامل کی گئی ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق اس بار شائقین کو عالمی معیار کی کمنٹری کے ساتھ شاندار براڈکاسٹ تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:’تمہیں گیند کی حالت بھی دیکھنی چاہیے‘، بین اسٹوکس بال لگنے سے زخمی ہوگئے
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں ہوگا، جبکہ فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 55 میچز ہوں گے، جن کی کمنٹری عالمی فیڈ کے ذریعے تمام براڈکاسٹرز تک پہنچائی جائے گی۔
کمنٹری پینل میں روی شاستری، ناصر حسین، ایان اسمتھ اور ایان بشپ جیسے سینئر اور معتبر نام شامل ہیں۔ ان کے علاوہ سابق ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، دنیش کارتھک، کمار سنگاکارا، سیموئل بدری، رابن اتھپا اور کارلوس بریتھویٹ بھی کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
جنوبی افریقہ کے موجودہ کپتان ٹیمبا باووما اور 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح اینجلو میتھیوز بھی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ آئی سی سی کے مطابق نشریات میں پری میچ شوز، اننگز وقفے کے پروگرام، پوسٹ میچ تجزیے اور روزانہ کے ہائی لائٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان بھارت میچ پر بحران: آئی سی سی اور پی سی بی کے مابین خفیہ رابطے تیز
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کمنٹیٹرز کی یہ فہرست ٹورنامنٹ کی عالمی نوعیت کی عکاسی کرتی ہے اور اس کا مقصد دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے دیکھنے کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم