ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان کے بائیکاٹ پر بھارتی کپتان کا مؤقف سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کی جانب سے میچ کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو جائے گی، چاہے پاکستان کے خلاف میچ کھیلا جائے یا نہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے کہا کہ ٹیم نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور وہ آئی سی سی کے طے کردہ شیڈول کی مکمل پابندی کرے گی۔
ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا ذہن بالکل واضح ہے اور وہ کسی ابہام کا شکار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار نہیں کیا بلکہ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ پاکستان کی جانب سے سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شیڈول ترتیب دیا ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومت سے مشاورت کے بعد غیر جانب دار مقام پر کھیلنے کے فیصلے کی حمایت کی تھی۔
بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم کی ٹکٹیں بک ہو چکی ہیں اور تمام کھلاڑی کولمبو روانہ ہوں گے۔ ان کے مطابق اگلا لائحہ عمل حالات کے مطابق طے کیا جائے گا، تاہم اس وقت بھارت کی جانب سے شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی پر غور نہیں کیا جا رہا۔
واضح رہے کہ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے ہو رہا ہے جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔ اس میچ کو ایونٹ کا سب سے اہم اور زیادہ توجہ حاصل کرنے والا مقابلہ قرار دیا جا رہا تھا۔
دوسری جانب حکومت پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ آئی سی سی نے پاکستان سے اس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست بھی کی تھی۔ مبصرین کے مطابق اگر یہ میچ نہیں ہوتا تو آئی سی سی اور میزبان ممالک کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ پاک بھارت مقابلہ ہمیشہ سب سے زیادہ آمدن کا باعث بنتا ہے۔
قوانین کے مطابق اگر پاکستان ٹیم میدان میں نہیں آتی تو بھارتی ٹیم کو شیڈول کے مطابق گراؤنڈ میں حاضر ہونا ہوگا، مخالف ٹیم کا انتظار کیا جائے گا اور بعد ازاں پریس کانفرنس سمیت تمام رسمی تقاضے مکمل کیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں بھارت کو 2 پوائنٹس مل سکتے ہیں۔
پاکستان ٹیم 7 فروری کو اپنا پہلا میچ کھیلے گی جب کہ گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق کہ بھارت کہا کہ
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔