آئی سی سی کا ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل میں پاکستان کے 4 نام شامل ہیں، پاکستان سے وسیم اکرم، وقار یونس، بازید خان اور رمیز راجہ ورلڈ کپ کی کمنٹری کریں گے۔ اس کے علاوہ دیگر میں روی شاستری، ناصر حسین، این سمتھ، ایئن بیشپ، ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سمیعل بدری، روبن اتھاپا اور کارلوس براتھ ویٹ شامل ہیں جبکہ نیل گواسکر، اوین مورگن، میتھیو ہیڈن، ڈیل اسٹین اور شان پولاک بھی ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے۔ جنوبی افریقا کے ٹیمبا باوما اور سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز پہلی بار ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو گا اور پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ورلڈ کپ
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔