آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے شاندار کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
کمنٹری ٹیم میں ماضی کے عظیم کرکٹرز اور موجودہ دور کے نمایاں اسٹارز شامل کیے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا۔ اعلان کردہ کمنٹری پینل میں روی شاستری، ناصر حسین، ایان اسمتھ اور ایان بشپ جیسے عالمی شہرت یافتہ نام شامل ہیں جو شائقین کو میچز کے دوران اپنا تجربہ فراہم کریں گے۔
پاکستان کی نمائندگی کمنٹری پینل میں چار معروف سابق کرکٹرز کریں گے جن میں وسیم اکرم، وقار یونس، بازید خان اور رمیز راجہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سیموئل بدری، رابن اتھپا اور کارلوس بریتھویٹ بھی کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ کھلاڑی اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے کپتان ٹیمبا باووما بھی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ اسی طرح 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح اینجلو میتھیوز بھی کمنٹری کریں گے اور یہ دونوں پہلی بار ورلڈ کپ میں بطور کمنٹیٹر نظر آئیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کمنٹری پینل
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔