data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر کے زیرِاہتمام 21 ویں مائی کراچی بین الاقوامی نمائش6سے 8فروری تک ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 3روزہ میگا ایونٹ’’مائی کراچی‘‘ نمائش کاافتتاح آج 6فروری کو کریں گے۔ مائی کراچی نمائش میں 300 سے زائدمقامی وبین الاقوامی اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ چیئرمین خصوصی کمیٹی مائی کراچی محمد ادریس کے مطابق مائی کراچی نمائش میں8 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔مرحوم سراج قاسم تیلی نے دنیا کے سامنے کراچی کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کے لیے مائی کراچی کا تصور 2004 میں پیش کیا،دوست ممالک کے سفارت کاروں اورملٹی نیشنل کمپنیوں کی مائی کراچی نمائش میں شرکت، عالمی وقار میں اضافے اور مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔مائی کراچی نمائش بزنس ٹو بزنس اوربزنس ٹوکنزیومر روابط کے لیے مثالی پلیٹ فارم ثابت ہوگی، فیملیز کے لیے رعایتی خریداری، فوڈ کورٹ، لائیو میوزک،آتش بازی اور تفریحی سرگرمیوں کاخصوصی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ عوام کے لیے رعایتی نرخوں پر اشیاء فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مائی کراچی نمائش کے لیے

پڑھیں:

سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان

فائل فوٹو

سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔

اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری