سانحہ ترلائی اسلام آباد کیخلاف سکردو میں ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ، ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
اسلام ٹائمز: مقررین نے کہا کہ حکومتِ وقت دہشتگردوں کو فوری طور پر کیفرِ کردار تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے اب تک ملک میں اسلام کے نام پر جتنے مسلمان شہید ہوئے ہیں، وہ فلسطین میں اسرائیلی یہودیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے مسلمانوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایل اے انجم
مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے زیرِاہتمام سانحہ ترلائی اسلام آباد کے خلاف سکردو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومتِ وقت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور دہشت گردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر شیخ مشتاق حسین حکیمی، شیخ علی محمد کریمی، ضلع سکردو کے صدر شیخ فدا علی ذیشان، شیخ حسین حلیمی، شیخ ذوالفقار عزیزی، یوسف نمبردار، خواجہ مدثر، سعید شگر سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ حکومتِ وقت دہشت گردوں کو فوری طور پر کیفرِ کردار تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے اب تک ملک میں اسلام کے نام پر جتنے مسلمان شہید ہوئے ہیں، وہ فلسطین میں اسرائیلی یہودیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے مسلمانوں سے کہیں زیادہ ہیں، جو ایک لمحۂ فکریہ ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص مائنڈ سیٹ شہریوں کا خون بہا کر اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کوئی مسلکی واقعہ نہیں بلکہ ایک گریٹ گیم کا حصہ ہے، جس کے خلاف پوری قوم کو ہوشیار اور متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کے لیے ملک میں کوئی نیا کھیل نہ کھیلا جا رہا ہو۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی، ناانصافی اور بیرونی سازشوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے کے خلاف
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔