سانحہ اسلام آباد؛ پمز ہسپتال میں 28 لاشیں منتقل کی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
سٹی 42: اسلام آباد دھماکے کے بعد سے اب تک پمز ہسپتال میں 28 لاشیں منتقل کی گئی ہیں جبکہ 105 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ای ڈی پمز عمران سکندر نے بتایا کہ پولی کلینک میں لائے گئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں ، عون عباس،ڈاکٹر عباس مہدی، ناصر علی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ، فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد میں 31 زخمی لائے گئے ہیں، نوجوانوں کی کثیر تعداد خون کے عطیات دینے پمز میں موجود ہے۔
بھارت: عام آدمی پارٹی کے رہنما لکی اوبرائے جالندھر میں فائرنگ سے ہلاک
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔