Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:45:04 GMT

ترلائی دھماکا،جاں بحق افرادکی تعداد24 ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

ترلائی دھماکا،جاں بحق افرادکی تعداد24 ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 101 زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کو مسجد کے گیٹ پر روکا گیا تو اس نے خود کو اڑا لیا ، حملہ آور کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولی کلینک اور پمز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بم اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ دھماکے کی جگہ کو سیل کر دیا گیا۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور پمز اسپتال میں اب تک 11 لاشیں اور 60 زخمی لائے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق