راولپنڈی، خودکش دھماکہ، صدر وزیراعظم کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
راولپنڈی (نیوزڈیسک) مصافاتی علاقےترلائی کلاں میں مسجد میں خودکش دھماکے میں 31 نمازی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ خودکش دھماکے پرقومی قیادت افسردہ ہے۔ صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی جانب سے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت، ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفت میں لینے کا حکم دیا۔
المناک واقعے کے فوری بعد وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ذمہ داران کا تعین کیا جائے تاکہ انہیں سخت ترین سزا دلوائی جا سکے۔
چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نہتےشہریوں کونشانہ بنانا انسانیت، دین اورقومی ضمیرپرحملہ قراردیا ۔ حکومت سے ملک بھرمیں عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئےموثراقدامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
صدر آئی پی پی اوروفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ کہا پوری قوم فتنہ الخوارج کے خلاف متحد اورسیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔
سربراہ ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے بھی متاثرین کےساتھ اظہاریکجہتی کی۔ کہا نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد،صوبوں اوروفاق کے لئے پہلے سے زیادہ لازم ہو چکا۔ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، گورنرز سمیت دیگر شخصیات نے بھی خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔