امارات، 98 فیصد ملازمین اپنی نوکریاں تبدیل کرنے پر تیار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
دبئی (ویب ڈیسک) خلیجی خطے سے متعلق تازہ تنخواہ گائیڈ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے تقریباً 98 فیصد ملازمین بہتر تنخواہ اور مراعات کی صورت میں نوکری تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں، جس سے ملازمت کی مارکیٹ میں بڑھتی مسابقت کی نشاندہی ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ملازمین اب صرف تنخواہ ہی نہیں بلکہ ملازمت کے ماحول، ترقی کے مواقع، کام اور ذاتی زندگی کے توازن اور دیگر سہولیات کو بھی اہمیت دے رہے ہیں، جس کے باعث ادارے ہنر مند افرادی قوت کو برقرار رکھنے کے لیے نئے اقدامات کر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں معاشی سرگرمیوں کے بڑھنے اور نئی سرمایہ کاری آنے کے باعث مختلف شعبوں میں تجربہ کار ملازمین کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، جس سے ملازمین کو بہتر مواقع تلاش کرنے کا اعتماد بھی ملا ہے۔دوسری جانب ماہرین نے مزید کہا کے آنے والے عرصے میں اداروں کو ملازمین کو برقرار رکھنے کے لیے بہتر تنخواہ، تربیتی پروگرام اور کام کے بہتر ماحول پر توجہ دینا ہوگی، کیونکہ مسابقتی مارکیٹ میں ہنر مند افراد کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔