اسلام آباد کے علاقے ترلائی کے رہائشی عباس نقوی کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے میں ان کے ایک کزن شہید جبکہ ایک زخمی ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا، ’’ہم اس وقت بس انتظار میں کھڑے ہیں کہ ہمیں ان سے ملنے دیا جائے، کیونکہ ابھی وارڈ میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ایک کو ہم کھو چکے ہیں، مزید کسی بری خبر کو برداشت کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم اسی آس میں یہاں کھڑے ہیں کہ کب ہمیں اندر جانے دیا جائے تاکہ ہم اپنے زخمی عزیز کو خود دیکھ سکیں اور تسلی ہو جائے۔‘‘

عباس نقوی کا کہنا تھا، ’’ہم ایسی صورتحال میں ہیں کہ نہ گھر جا کر اس کزن کا دکھ منا سکتے ہیں جسے ہم کھو چکے ہیں، اور نہ ہی یہاں رہ کر دوسرے کزن کی خیریت معلوم کر پا رہے ہیں۔‘‘

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’جو لوگ شہید ہوئے ہیں، ان کا غم ہم سب کے لیے ایک جیسا ہے۔ وہ سب ہمارے اپنے تھے، ہمارے بھائی، باپ اور بچے تھے۔‘‘

یاد رہے کہ آج دوپہر وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں واقع مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں درجنوں نمازی شہید جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اور سیکیورٹی اقدامات

واقعے کے فوراً بعد پولیس، ریسکیو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جبکہ زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتالوں کی صورتحال

ترجمان ہیلتھ منسٹری ساجد شاہ کے مطابق اب تک پمز ہسپتال میں 28 ڈیڈ باڈیز لائی جا چکی ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔

ڈیڈ باڈیز کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 31 ڈیڈ باڈیز کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، جن میں سے 28 پمز میں ہیں جبکہ باقی تین ممکنہ طور پر پولی کلینک میں موجود ہیں۔

لواحقین کی پریشانی

پمز ہسپتال میں موجود زخمی نمازیوں کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انہیں اچانک اطلاع ملی، جس کے بعد وہ فوری طور پر ہسپتال پہنچے۔ بعض افراد نے بتایا کہ انہیں معلوم ہے کہ ان کے پیاروں کو پمز منتقل کیا گیا ہے، مگر تاحال وہ انہیں تلاش نہیں کر سکے۔

طبی انتظامات

ترجمان پمز کے مطابق ای ڈی پمز کی ہدایت پر مین ایمرجنسی، آرتھوپیڈک، برن سینٹر اور نیورو ڈیپارٹمنٹ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی مختلف ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج و معالجے کی نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

حکومتی مؤقف

واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش دھماکے کو حکومت نے بھارت کی سرپرستی میں کی جانے والی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ حکومت کے مطابق یہ جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی ہے، تاہم ریاست اسے جیتنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے دہشت گرد ہارڈ ٹارگٹس کے بجائے عبادت گاہوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد کے مطابق کا کہنا

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار