ایران امریکا مذاکرت سے منسلک ایک علاقائی سفارتکار نے بتایا کہ تہران کا خیال ہے کہ امریکی مذاکرات کار ایران کے افزودگی سے متعلق مؤقف کو سمجھتے نظر آئے، امریکی مذاکرات کاروں نے تہران کے مطالبات پر لچک کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے عمان میں ہونے والے مذاکرات کے دوران یورینیم افزودگی روکنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا۔ ایران امریکا مذاکرت سے منسلک علاقائی سفارتکار نے بتایا کہ ایران افزودگی کی سطح اور خالصیت یا کسی علاقائی کنسورشیم پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ سفارتکار کے مطابق تہران کا خیال ہے کہ امریکی مذاکرات کار ایران کے افزودگی سے متعلق مؤقف کو سمجھتے نظر آئے، امریکی مذاکرات کاروں نے تہران کے مطالبات پر لچک کا مظاہرہ کیا۔

علاقائی سفارتکار نے بتایا کہ مسقط میں جاری مذاکرات میں ایران کی میزائل صلاحیتوں پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مسقط میں گذشتہ روز ہونے والا مذاکرات کا دور مکمل ہوگیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مذاکرات کے اختتام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ "مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق" کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی مذاکرات مذاکرات کا

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی