سابق عالمی باکسنگ چیمپین عامر خان اسلام آباد خودکش حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسردہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
کراچی:
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سابق عالمی باکسنگ چیمپین عامر خان اسلام آباد میں خودکش حملے میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسردہ ہو گئے۔
کراچی میں موجود پاکستان نثراد برطانوی سابق پروفیشنل باکسر نے اپنے پیغام میں سانحہ پر افسوس کا اظہار کیاہے۔
مزید پڑھیںاسلام آباد امام بارگاہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
اسلام آباد؛ امام بارگاہ خودکش دھماکا، حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون گرفتار
اسلام آباد؛ امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، 32 افراد شہید، 162 زخمیوں میں سے 29 کی حالت تشویشناک
عامر خان نے خودکش حملے میں جان بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔