Jasarat News:
2026-07-24@01:03:33 GMT

آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کا 11فروری کو اجلاس طلب

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کا 11فروری کو اجلاس طلب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر(نمائندہ جسارت )آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کی اہم اجلاس، مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان 11 فروری کو شھید بینظیر آباد میں ایپکا سندہ کائونسل کا اجلاس طلب اجلاس میں آئندہ حکمت عملی کا اعلان کیا جائیگا۔مقبول احمد مھر تفصیلات کیمطابق آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کی ایک اہم کا سکھر میں صوبائی صدر کی قیادت میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملازمین کے دیرینہ مسائل اور حکومتی وعدوں پر عدم عملدرآمد پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن صوبہ سندھ کے صدر مقبول احمد مھر۔ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد پناہ مھر، الطاف حسین عباسی، صدر آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ضلع سکھر۔محبوب کھوکھر، کریم داد بگٹی۔تاج سروہی و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سال 2020 میں بھی اسی نوعیت کی ایسوسی ایشن قائم تھی، اْس وقت بھی اشرف خاصخیلی، اشرف بوزئی اور سردار شاہ ملازمین کو صرف دلاسے دیتے رہے، جبکہ آج بھی حالات جوں کے توں ہیں۔اجلاس میں واضح طور پر اعلان کیا گیا کہ اگر ملازمین کے جائز مطالبات پورے نہ کیے گئے تو آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن رمضان المبارک کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کے گھر کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن