data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260207-01-16
جوہانسبرگ/ رام اللہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوبل صمود فلوٹیلا نے محصور فلسطینیوں تک امدادی سامان اور خوراک فراہم کرنے کے لیے غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی ایک اور بڑی کوشش کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس مقصد کے لیے 100 سے زاید کشتیوں اور ہزار سے زاید امدادی کارکنوں پر مشتمل ایک بڑا بحری قافلہ بحیرہ روم سے اگلے ماہ روانہ ہوگا۔ اس مشن میں شامل ایکٹوسٹس میں طبی کارکنان، جنگی جرائم کے تفتیش کار اور دیگر رضاکار بھی شامل ہوں گے جو امدادی سامان کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات بھی فراہم کریں گے۔ یاد رہے کہ غزہ کے لیے فلوٹیلا کی کوششیں نئی نہیں ہیں بلکہ گزشتہ کئی برسوں سے اس طرح کے قافلے بنتے اور روانہ ہوتے آئے ہیں جو اسرائیل کے سمندری محاصرے کو توڑنے کی کوشش کرتے ہیں اور انسانی امداد پہنچانے کا مقصد رکھتے ہیں۔ پہلی بار 2008 میں فری غزہ مومنٹ کی دو کشتیوں نے اسرائیلی سمندری ناکا بندی کو عبور کر کے غزہ تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کامیاب کوشش کے بعد سے ایسے مزید متعدد بحری قافلے بنتے رہے ہیں۔ تاہم 2010 میں غزہ فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کیا جس میں متعدد کارکنان ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے اسرائیلی جارحیت تھمی نہیں اور بار بار فلوٹیلاز کے امدادی قافلوں کو سمندر میں اسرائیلی بیڑوں نے تحویل میں لیا یا واپس جانے پر مجبور کیا۔ گزشتہ برس بھی گلوبل صمود فلوٹیلا نے کثیر تعداد میں جہازوں اور رضا کاروں کے ساتھ غزہ کا اسرائیلی ناکا توڑنے کی کوشش کی تھی۔ اسرائیلی بحریہ نے ان کشتیوں کو روکا اور کئی امدادی کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا اور بعد ازاں انھیں ڈی پورٹ کیا گیا۔ فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف امدادی سامان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ اس سے ایک عالمی شعور اور یکجہتی کا پیغام دیا جاتا ہے تاکہ محصور اور مدد کے محتاج فلسطینی عوام کے حق میں عالمی دباؤ بڑھایا جا سکے۔ خیال رہے کہ فلوٹیلا کی یہ کوششیں اس تناظر میں سامنے آتی ہیں کہ اسرائیل نے 2007 سے غزہ کی فضائی حدود اور سمندری راستوں کو بند کیا ہوا جس سے غزہ میں امداد پہنچانا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی کوشش کے لیے

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم