خودکش حملہ، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کا آج سوگ اور ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
خود کش حملے کے بعد اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے آج سوگ اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
ادھر سندھ بار کونسل نے بھی اسلام آباد دھماکے کی مذمت کی ہے، آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔
لاہور بار ایسوسی ایشن نے آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ لاہور بار کے وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
علاوہ ازیں کراچی میں شیعہ تنظیموں کی جانب سے نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا اعلان
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔