سردار عبدالرحیم کی اسلام آباد خودکش دھماکے کی سخت مذمت
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے اسلام آباد میں امام بارگاہ کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور اس طرح کے حملے انسانی اقدار، اسلام اور قومی اتحاد پر سِیدھا حملہ ہیں اور انہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں اب تک سیکڑوں دہشت گرد مارے جا چکے ہیں اور ان کی قربانیاں قوم کے لیے مثال ہیں، ہر پاکستانی ان کے ساتھ کھڑا ہے تاکہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ دہشت گرد اب خوفزدہ ہو کر بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، معصوم شہریوں کو شہید اور املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں لیکن قوم متحد اور محتاط رہے گی اور ان سازشوں کو ناکام بنائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قومی ایکشن پلان پر بلا تفریق اور مؤثر عملدرآمد کرے، ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ آخر میں سردار عبدالرحیم نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سردار عبدالرحیم نے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔