Juraat:
2026-06-02@22:19:29 GMT

خیبر پختونخواپولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں،سہیل آفریدی

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

خیبر پختونخواپولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں،سہیل آفریدی

9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے
غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج ہم بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا پولیس نے 22 سال سے قربانیاں دی ہیں اور اب بھی دے رہی ہے، ہماری پولیس کی بے توقیری کی گئی، تاہم ہم جو کر رہے ہیں صدقِ دل سے کر رہے ہیں۔9 مئی مقدمہ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف شواہد پر تنازع، عدالت نے ہدایت دی تو پوچھ گچھ کریں گے، پولیسانہوں نے پولیس پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جو مانگا میں نے انکار نہیں کیا، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ ہماری کان اور آنکھ ہیں اور انہیں جدید سہولتوں سے آراستہ کر رہے ہیں، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ میں نئی بھرتیاں بھی کی جا رہی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، لیکن پولیس کسی دباؤ میں نہیں آرہی اور جو لوگ دباؤ ڈال رہے ہیں وہ ایسا نہ کریں، پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی پشاور پراجیکٹ کا جلد افتتاح ہو جائے گا اور ضم اضلاع سمیت پورے صوبے میں سیف سٹی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کر رہے ہیں

پڑھیں:

کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے

فائل فوٹو

کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے پشاور میں اثاثے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کے حوالے کیے۔

نیب حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے صوبائی حکومت کے حوالے کیے گئے ہیں، جن میں نقد رقم، سونا، قیمتی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں، اثاثوں کی واپسی منظم اور جامع تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی۔

نیب حکام کے مطابق کوہستان مالیاتی کرپشن میں سرکاری فنڈز سے 37 ارب روپے سے زائد کا غبن ہوا ہے، پیچیدہ مالیاتی غبن کو مؤثر تحقیقات کے ذریعے بے نقاب کیا گیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ اور تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوہستان مالیاتی کرپشن میں مزید ریکوری کا عمل جاری ہے، قانونی کارروائی مکمل ہونے پر مزید اثاثے خیبر پختونخوا حکومت کو منتقل کیے جائیں گے، عوامی وسائل قومی امانت ہیں، ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا