Jasarat News:
2026-07-24@03:06:43 GMT

بسنت غیر شرعی و ناجائز ہے،عوام بائیکاٹ کریں،تنظیم اسلامی

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260207-8-2
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کا مشرکانہ ہندوانہ تہوار ’بسنت‘ کو بحال کرنا انتہائی شرم ناک ہے۔ بسنت جیسے لغو تہواروں کی ترویج ہمارے معاشرتی نظام پر سوشل انجینئرنگ ایجنڈا کے تحت ایک خوف ناک حملہ ہے۔ عوام الناس بسنت کا مکمل بائیکاٹ کریں اور حکومتِ پنجاب ایسی ہندوانہ مشرکانہ خرافات سے گریز کرے۔ اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کم و بیش 8 لاکھ فوج تعینات کر رکھی ہے اور اسرائیلی ماڈل کی تقلید میں کشمیری مسلمانوں کی مسلسل نسل کُشی کر رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر سے عین مُتصِل حکومتِ پنجاب کی سرپرستی میں 3 دن پر محیط ہندوانہ مشرکانہ تہوار بسنت منانا نہ صرف مکمل طور پر غیرشرعی اور ناجائز ہے بلکہ کشمیری مسلمانوں کے پیٹھ میں چُھرا گھونپنے کے مترادف بھی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے دین نے شعائر اسلامی کو بنیاد بنا کر مسلمانوں کو دو عیدیں، عیدالفطر اور عیدالاضحی تہوار کے طور پر عطا کی ہیں، جن میں اللہ تعالیٰ کی جناب میں شکر کا پہلو غالب رہتا ہے۔ اسلام کے عبادتِ رب سے سرشار مزاج کے مطابق عیدوں میں شوروغل، ہنگامہ آرائی ، گانے بجانے ،عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے،فحاشی و بے حیائی کی محافل کے انعقاداور نہ اسراف و تبذیر کی گنجائش ہے بلکہ اسلام کی دونوں عیدوں کے دوران انتہائی متانت اور سنجیدگی سے اللہ تعالیٰ کی تکبیر و تہلیل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسنت درحقیقت ہندوؤں کی مشرکانہ ثقافت اور روایات کا لازمی جزو ہے، لہٰذا یہ نظریہ پاکستان کی مکمل نفی ہے جس کی بنیاد پر پاکستان کو قائم کیا گیا تھا۔ حکومت پنجاب کا ایسے ہندوانہ مشرکانہ تہوار کو مملکت خداداد پاکستان کی ثقافت کا حصّہ قرار دینا بے حسی اور بے حمیتی کی انتہا ہے پھر یہ کہ مغرب سے درآمد شدہ سوشل انجینئرنگ ایجنڈا کے تحت ایسے لغو تہوار منانے کی ترویج پاکستان کے معاشرتی نظام پر ایک خوفناک حملہ ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوام الناس اس ہندوانہ مشرکانہ تہوار کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ حکومت پنجاب اللہ تعالیٰ سے بغاوت پر توبہ کرے اور ایسے ہندوانہ مشرکانہ تہوار منانے سے مکمل گریز کرے۔ امیر تنظیم نے کہا کہ ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے اسی خطہ زمین پر عدل اجتماعی پر مبنی شریعت محمدی ﷺ کے نفاذ کے لیے اپنا تن من دھن لگا دیں تاکہ دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل ہو سکے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہندوانہ مشرکانہ تہوار نے کہا کہ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی