آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز آج بھارت اور سری لنکا میں ہو رہا ہے، جہاں افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ کولمبو میں صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔
قومی ٹیم نے ایونٹ سے قبل بھرپور تیاری کرتے ہوئے اپنی خامیوں پر کام کیا اور بھرپور پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے اور فی الحال بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں کی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت سے کھیلنے سے انکار، بھارتی کپتان کا موقف سامنے آگیا
سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف میچ سے متعلق حکومتی فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے بعد دیگر میچز جیتنے کا اضافی دباؤ نہیں ہوگا اور ٹیم ہر میچ میں اپنی حکمت عملی کے مطابق کھیلے گی۔
دوسری جانب پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچ چکی ہے اور قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پُرجوش دکھائی دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے، تاہم حکومتِ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف یہ میچ نہیں کھیلے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان اور ٹی20 ورلڈکپ
پڑھیں:
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روومن پاول نے مشترکہ طور پر سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ تقریب ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 24, 2026
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے آغاز سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں اور شائقین کو دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز نہ صرف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے بلکہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہے گی۔ پاکستانی ٹیم سیریز میں عمدہ آغاز کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ میزبان ٹیم بھی ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برائن لارا پاکستان ٹرافی ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز