صائم ایوب کی بڑی ڈیل، پی ایس ایل میں مہنگے ترین ری ٹین کھلاڑی قرار
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے جہاں صائم ایوب ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن کر سامنے آئے ہیں۔
پشاور زلمی سے ریلیز ہونے کے بعد حیدر آباد کی ٹیم نے صائم ایوب کو 12 کروڑ 60 لاکھ روپے کے خطیر معاوضے پر ری ٹین کر لیا، جو لیگ کی ری ٹینشن ہسٹری میں سب سے بڑی رقم ہے۔
اس ری ٹینشن کے بعد صائم ایوب کا معاوضہ قومی ٹیم کے بڑے ناموں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان سے بھی زیادہ ہو گیا ہے، جسے ان کی حالیہ شاندار فارم اور جارح مزاج بیٹنگ کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔ کرکٹ حلقوں میں اس فیصلے کو حیدر آباد کی جارحانہ حکمت عملی کا واضح ثبوت بھی کہا جا رہا ہے۔
حیدر آباد کی ٹیم نے دیگر کھلاڑیوں پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، جہاں عثمان خان کو 4 کروڑ 62 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا گیا۔ ایمرجنگ کیٹیگری میں معاذ صداقت کو 3 کروڑ 50 لاکھ جبکہ گولڈ کیٹیگری میں عاکف جاوید کو ایک کروڑ 96 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا گیا ہے، جس سے ٹیم کے متوازن کمبینیشن کی جھلک نظر آتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔