data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد میں امام بارگاہ پر خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پشاور میں حملہ آور کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران اس کے دو بھائی اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے خودکش بمبار کا شناختی کارڈ بھی ملا، جس سے حملہ آور کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی۔ شناختی کارڈ پر مستقل پتہ عباس کالونی، شیروجنگی چارسدہ روڈ پشاور جبکہ موجودہ پتہ گنج محلہ قاضیان پشاور درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور گزشتہ 5 ماہ افغانستان میں مقیم رہا اور وہاں اس نے اسلحہ چلانے اور خودکش حملے کی تربیت حاصل کی۔ تفتیش کے دوران پشاور اور نوشہرہ میں اس کے ممکنہ نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے چھاپے بھی جاری ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران مزید اہم شواہد ملنے کا امکان ہے، جو اسلام آباد میں اس دہشت گردانہ حملے کے پس منظر کو واضح کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حملہ آور

پڑھیں:

تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی

 ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

  چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

 ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔

 چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے