اسلام آباد؛ امام بارگاہ خودکش بمبار کی شناخت ہوچکی ہے، حکومتی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت میں امام بارگاہ ہوئے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی ہے اور حکومتی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت ہوچکی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت ذرائع نے بتایا کہ امام بارگاہ میں ہوئے حملے کے خود کش بمبار کی شناخت ہو چکی ہے اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق خودکش بمبار نے افغانستان سے دہشت گردی کی کاروائیوں کی تربیت حاصل کی۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ خودکش بمبار متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے اور کچھ عرصہ پہلے افغانستان سے آیا تھا اور افغانستان میں موجود مختلف دہشت گرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
مزید پڑھیںامام بارگاہ دھماکا بی ایل اے کی دہشتگردی ہے، حملہ آور کی افغانستان کی ٹریول ہسٹری مل گئی، وزیر مملکت داخلہ
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی ہر کارروائی کے پس پشت افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے لیکن پوری قوم ایسی مذموم اور بزدلانہ کارروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ مساجد اور معصوم شہریوں پر اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حکومتی ذرائع امام بارگاہ
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔