Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:50:49 GMT

ناروے کی ولی عہد شہزادی میٹ کی ایپسٹن سے دوستی پر معذرت

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

ناروے کی ولی عہد شہزادی میٹ کی ایپسٹن سے دوستی پر معذرت

اوسلو (ویب ڈیسک) ناروے کی ولی عہد شہزادی میٹ ماریٹ نے ان لوگوں سے معذرت کی ہے جنہیں انہوں نے مایوس کیا، یہ معذرت جنسی جرائم کے مرتکب امریکی ارب پتی جیفری ایپسٹین کے ساتھ ان کے ماضی کے رابطوں کی جانچ پڑتال اور اس صورتحال پر سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے شاہی خاندان کو لاکھڑا کیا۔
ایپسٹین کے ساتھ میٹ ماریٹ کے رابطوں نے شہزادی کو گزشتہ چند دنوں سے توجہ کا مرکز بنا رکھا ہے، اسی دوران ان کا بیٹا رواں ہفتے ریپ کے الزام سمیت کئی جرائم کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوا ہے۔

ایپسٹین کی فائلوں میں شہزادی کا ذکر سینکڑوں بار آیا ہے اور نارویجن میڈیا کے مطابق وہ 2019 میں پہلے ہی ایپسٹین کے ساتھ اپنے رابطوں پر ندامت کا اظہار کر چکی تھیں، دستاویزات، جن میں ای میلز کا تبادلہ بھی شامل ہے، ظاہر کرتی ہیں کہ میٹ ماریٹ نے 2013 میں کئی دنوں کے لیے فلوریڈا کے پام بیچ میں ایپسٹین کا گھر کرائے پر لیا تھا۔

شاہی محل سے جاری ایک بیان میں میٹ ماریٹ نے کہا کہ میں اس صورتحال پر اپنی معذرت دہراتی ہوں جس میں میں نے شاہی خاندان، بالخصوص بادشاہ اور ملکہ کو ڈالا ہے۔

ادھر ناروے کے وزیراعظم نے کہا کہ میٹ ماریٹ اور دیگر ممتاز نارویجن شخصیات، جن کے نام ایپسٹین کے بارے میں شائع ہونے والی تازہ ترین دستاویزات میں آئے ہیں، انہیں اپنی مبینہ شمولیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرنی چاہئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایپسٹین کے میٹ ماریٹ

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی