ایف آئی اے کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی، انسانی اسمگلنگ، جنسی استحصال میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے کی جس کے نتیجے میں انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال میں ملوث منظم نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے متحدہ عرب امارات جانے والی 2 خواتین سمیت 3 مسافروں کو روک لیا۔ مسافروں میں سمیرا، نوشین اسحاق اور جمشید اقبال شامل ہیں۔ مسافروں کی نشاندہی پر محمد عاصم اور نعمان نامی سہولتکاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
خاتون مسافر سمیرا وزٹ ویزے کی آڑ میں مساج سینٹرز اور جنسی استحصال میں ملوث گروہ کے لیے ملازمت کرنے جا رہی تھی۔
خاتون مسافر کو شمیلا نامی ملزمہ نے فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے بھرتی کیا اور ماہانہ 1.
شمیلا کے کراچی کے علاقے اعظم ٹاؤن میں واقع فلیٹ سے متعدد شواہد اور موبائل فون برآمد کیے گئے جن میں واٹس ایپ چیٹس، تصاویر اور مالی لین دین کے ریکارڈ موجود ہیں۔
مسافروں کو محمد عاصم اور نعمان نامی ملزمان نے سفری انتظامات اور ٹرانسپورٹ میں سہولتکاری فراہم کی۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی