ٹی 20 ورلڈکپ افتتاحی میچ، نیدرلینڈ کی بیٹنگ کے بعد پاکستان کے لیے ہدف طے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیدرلینڈ کی جانب سے مائیکل لیوٹ اور میکس اوڈووڈ نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میکس اوڈووڈ تھے، جو 5 رنز بنا کر سلمان مرزا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ مائیکل لیوٹ کی گری، انہوں نے 24 رنز بنائے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایکرمین تھے، جنہوں نے 20 رنز بنائے جبکہ ڈاس ڈی لیڈ 30 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے پانچویں وکٹ محمد ابرار نے حاصل کی، چھٹی اور ساتویں وکٹ صائم ایوب کے حصے میں آئیں۔ آٹھویں وکٹ وین ڈر مرفی کی گری، جسے شاہین آفریدی نے سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ آخری اوور میں سلمان مرزا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور یوں پوری ڈچ ٹیم 147 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستانی بولرز نے شاندار کم بیک کیا اور آخری چھ وکٹیں صرف 20 رنز کے عوض حاصل کیں۔ سلمان مرزا نے تین وکٹیں حاصل کیں، صائم ایوب، ابرار احمد اور محمد نواز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی۔
ٹاس کے بعد سلمان علی آغا نے کہا کہ سری لنکا میں پہلی بار ایسی پچ دیکھ رہے ہیں اور ٹیم میں تین پیسرز شامل ہیں، جو حکمت عملی کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔
نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈ نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے، تاہم بیٹنگ پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میچ بہت اہم ہے، بالکل اسی طرح جیسے باقی تین میچز بھی فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ایونٹ کے پہلے روز تین میچز ہوں گے۔ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی تھی، جبکہ میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے پیش نظر ٹاس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ آج دیگر میچوں میں ویسٹ انڈیز بمقابلہ اسکاٹ لینڈ اور بھارت بمقابلہ امریکہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حاصل کی
پڑھیں:
پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
اسلام آباد:پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔
بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔