احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں شیعہ جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰؑ پر خودکش حملہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور ان کی ناکامی ہے، اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کی شیعہ جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰؑ میں نماز جمعہ کے اجتماع پر خودکش حملے کیخلاف ملت جعفریہ کی تنظیمات نے کراچی میں بارگاہ شہدائے کربلا (ع) انچولی سوسائٹی تا شاہراہ پاکستان احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی میں خواتین بچوں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا سید باقر عباس زیدی، ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی، علامہ حسن رضا غدیری، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے سیکریٹری جنرل حسن رضوی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہم ملت جعفریہ پاکستان کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، ہم شہید پرور قوم ہیں، ہماری شہادت ہی ہماری حیات ہے۔

مقررین نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں شیعہ جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰؑ پر خودکش حملہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور ان کی ناکامی ہے، اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ مقررین نے کہا کہ ملت جعفریہ کو امریکا اسرائیل کی مخالفت اور فلسطین و ایران کی حمایت کے جرم میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، لیکن دہشتگرد اور انکے سرپرست جان لیں ملت جعفریہ پاکستان فلسطین و ایران کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان میں سنی شیعہ مسلمان متحد ہیں، ملک ممیں دہشتگردی کے واقعات فرقہ واریت کو پروان چڑھانے کی سازش ہیں، لیکن ملت جعفریہ پاکستان ہمیشہ کی طرح فرقہ واریت کی سازشوں کو ناکام بناتی رہے گی۔

مقررین نے کہا کہ ملک بھر میں کالعدم ہونے کے باوجود تکفیری دہشتگرد تنظیموں کا نیٹ ورک موجود ہے، دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو کھلے عام جلسے، جلوس و اجتماعات کرنے کی اجازت ہے، بتایا جایا کہ کس کی سرپستی و سہولتکاری میں کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیمیں کھلے عالم فعالیت انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیموں اور انکے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ نہیں کیا جاتا، اس وقت تک ملک میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ شیعہ جامع مسجد پر خودکش حملے میں ملوث دہشتگرد عناصر اور انکے سہولتکاروں کو فوری گرفتار اور انہیں بے نقاب کرکے پوری قوم کو آگاہ کیا جائے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ مسلسل دہشتگردانہ واقعات سیکیورٹی ناکامیاں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ پر سوالیہ نشان ہیں، وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مساجد، امام بارگاہوں سمیت تمام عبادتگاہوں کی سیکیورٹی مزید سخت کریں، تاکہ ایسے واقعات کا تدارک ممکن ہو سکے، زخمیوں کی مکمل صحتیابی تک علاج معالجہ یقینی بنایا جائے۔ آخر میں مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور کسی بھی صورت امن دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ احتجاجی ریلی کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دارالحکومت اسلام ا باد جامع مسجد خدیجۃ الکبری مقررین نے کہا کہ احتجاجی ریلی ملت جعفریہ

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار