پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پاکستان کے ہیومن اسپیس فلائٹ پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے خلاباز امیدواروں کے انتخاب کا ثانوی مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی اسکریننگ پاکستان میں مکمل ہونے کے بعد 2 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، جنہوں نے چین کے ایسٹروناٹس سینٹر (ACC) میں بین الاقوامی انسانی خلائی پرواز کے معیار کے مطابق طبی، نفسیاتی اور صلاحیتی ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیے۔

6 ماہ کی جدید تربیت

شارٹ لسٹ ہونے والے دونوں امیدوار چین کے ایسٹروناٹس سینٹر میں 6 ماہ کی جدید خلاباز تربیت حاصل کریں گے۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد ایک امیدوار کو چینی اسپیس اسٹیشن (CSS) پر خلائی مشن کے لیے منتخب کیا جائے گا، جو اکتوبر یا نومبر 2026 میں متوقع ہے۔

پاک چین خلاباز تعاون معاہدہ

یہ پیش رفت فروری 2025 میں طے پانے والے پاک چین ’ایسٹروناٹ کوآپریشن ایگریمنٹ‘ کے تحت عمل میں آئی، جس پر وزیرِاعظم پاکستان کی قیادت اور وژن میں دستخط کیے گئے تھے۔ بیان کے مطابق وزیرِاعظم کی بھرپور سرپرستی اور حمایت نے پاکستان کو انسانی خلائی پرواز کے اس تاریخی پروگرام کا حصہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

چین کی خصوصی حمایت

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ منصوبہ چین کی حکومت کی مضبوط حمایت کا بھی عکاس ہے، جس نے پاکستان کو اپنے خلاباز پروگرام میں پہلا غیر ملکی شراکت دار منتخب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سپارکو.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سپارکو کے مطابق

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف