قرآن پاک ہدایت اور زندگی گزارنے کا مکمل ضابطہ ہے، حنا جلال
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260207-8-3
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قرآن مجید صرف تلاوت کی کتاب نہیں بلکہ ہدایت، اصلاح اور زندگی گزارنے کا مکمل ضابطہ ہے۔ اسی لیے درس قرآن (قرآن کو سمجھ کر پڑھنا اور سمجھانا) کی بہت بڑی اہمیت ہے۔ ان خیالات کا اظہار نائب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع مٹیاری حنا جلال نے جامعۃ المحصنات منصورہ سندھ میں منعقد ہ دو روزہ تربیت گاہ برائے طالبات و مدرسات کے پہلے دن کی ورکشاپ درس قرآن کی تیاری میں کیا ۔علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ درس قرآن سے بندہ اللہ کے کلام کو سمجھتا ہے اور جو اللہ کے کلام کے قریب ہوتا ہے وہ اللہ کے بھی قریب ہو جاتا ہے ،جب قرآن سمجھ میں آتا ہے تو ایمان مضبوط ہوتا ہے، شک و شبہ دور ہوتے ہیں اور دل کو سکون ملتا ہے۔صرف قرآن کو پڑھنا کافی نہیں، سمجھ کر پڑھنا انسان کو عمل کی طرف لاتا ہے۔ درسِ قرآن ہمیں بتاتا ہے کہ گھر، بازار، رشتوں اور معاشرے میں کیسے جینا ہے اس موقع پر نائب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع مٹیاری ارم عبدالحفیظ ،پرنسپل جامعۃ المحصنات منصورہ سندھ زوبیہ وسیم بھٹو کے علاوہ جامعہ کی طالبات اور معلمات نے شرکت کی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان ریلویز نے خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق سابق ڈویژنل انجینئر(ڈی ای این)ملتان عابد رزاق کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ سابق اسسٹنٹ انجینئر (اے ای این)خانیوال راجا یوسف کو بھی سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ خانیوال پل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ عوامی جانوں کے نقصان پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیر ریلوے کی ہدایت پر حادثے کی جامع انکوائری شروع کی گئی تھی۔(جاری ہے)
انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کیا گیا جس کی روشنی میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اپنے زیرو ٹالرنس مقف پر قائم رہے اور حادثے کا کیس منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور غفلت، لاپروائی یا نااہلی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔