فتح جنگ میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، مشترکہ بن واگزار، ملزم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2026 سب نیوز

فتح جنگ () وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس مشن کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں انسدادِ تجاوزات کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اٹک، اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایات پر تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے ڈھوکری روڈ پر واقع گاؤں کی مشترکہ بن (غیر ممکن تالاب) پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ قبضہ مافیا سرکاری و مشترکہ اراضی پر ناجائز قبضہ کر رہا ہے، جس پر انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر موجود ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار شخص ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں بھی اسی نوعیت کے ناجائز قبضوں میں ملوث رہا ہے۔ تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی اس بروقت، جرات مندانہ اور قانون کے مطابق کارروائی پر علاقہ مکینوں نے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ چوہدری شفقت محمود اس سے قبل بھی فتح جنگ میں پچاس سال سے زائد پرانے متعدد ناجائز قبضے واگزار کرا چکے ہیں جبکہ وہ کئی بیواؤں اور یتیموں کی زمینیں اور پلاٹ بھی قبضہ مافیا سے چھڑوا کر اصل حق داروں کے حوالے کر چکے ہیں، جو ان کی دیانتدار، نڈر اور عوام دوست انتظامی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمسئلہ کشمیر کے حل تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ڈاکٹر پیر نوید الحسن مشہدی لاہور: بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی نعشیں مل گئیں وزیراعلیٰ پنجاب نے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکج کی منظوری دیدی پنجاب میں بسنت سے قبل دفعہ 144 کے تحت سخت پابندیاں عائد وزیراعلی مریم کا پنجاب بھر میں پالتو شیر رکھنے کی قانونی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ سینیٹر جیسیکا راموس نے نیویارک میں کمیونٹی سروس کے لیے او پی جی ایف کے چیئرمین کو سراہا فتح جنگ: تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی جرات مندانہ کارروائی، 15 سالہ ناجائز قبضہ ختم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قبضہ مافیا فتح جنگ

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک