Express News:
2026-07-24@02:29:00 GMT

اقوام متحدہ کی اسلام آباد میں خودکش حملے کی شدید مذمت

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد کی مسجد و امام بارگاہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شہریوں اور عبادت گاہوں پر حملے کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے اور ذمہ داروں کو شناخت کر کے انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا۔

انتونیو گوتریس نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انھوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے اقوام متحدہ کی مکمل یکجہتی کا اظہار اور انتہا پسندی کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ایک مسجد و امام بارگاہ میں گزشتہ روز جمعہ کو خودکش دھماکے میں 32 نمازی شہید ہوئے، نماز جمعہ کے دوران مسجد خدیجة الکبریٰ میں نمازی نشانہ بنے، 32 میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 162 زخمیوں میں 29 کی حالت نازک ہے۔ اقوام متحدہ کے علاوہ امریکا، سعودی عرب، ایران، روس، چین، ترکیہ اور افغانستان سمیت مختلف ملکوں کی جانب سے اسلام آباد خودکش حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا شہریوں اور عبادت گاہوں پر دہشت گردی ناقابل قبول ہے، امریکا امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ اسلام ا باد

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار