کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا سینسوری نے برہنہ فیشن سے متعلق دعوؤں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ برہنہ انداز میں نظر آنے کا فیصلہ میرا اپنا ہوتا ہے۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا سینسوری نے بالآخر اپنے متنازع فیشن انتخاب پر خاموشی توڑ دی۔ 

ایک انٹرویو میں 31 سالہ آرکیٹیکٹ نے اپنے ملبوسات کے انتخاب کے پیچھے موجود سوچ پر روشنی ڈالی۔

بیانکا سینسوری نے واضح کیا کہ میں کوئی ایسا کام نہیں کرتی جو میں خود نہ کرنا چاہوں اور جب میں برہنہ انداز میں نظر آتی ہوں تو یہ میرا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔

البتہ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ اپنے لباس کے حوالے سے 48 سالہ ریپر کانیے ویسٹ سے رائے ضرور لیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اور میرے شوہر مل کر میرے لباس پر کام کرتے ہیں، یہ ایک مشترکہ تخلیقی عمل ہوتا ہے، ایسا کبھی نہیں تھا کہ مجھے کچھ کرنے کا حکم دیا گیا ہو۔ 

یاد رہے کہ یہ بیان ایک سال بعد سامنے آیا ہے، جب ہارٹ لیس گلوکار کی اہلیہ نے 2025 گریمی ایوارڈز میں مکمل برہنہ لباس پہن کر انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی تھی، جس پر شدید تنقید بھی ہوئی تھی۔

کانیے ویسٹ اور بیانکا سینسوری نے 20 دسمبر 2022 کو کیلیفورنیا کے شہر پالو آلٹو میں ایک خفیہ تقریب کے دوران قانونی طور پر شادی کی تھی۔

اس سے قبل جنوری 2023 میں دونوں کو پہلی بار بیورلی ہلز کے والڈورف آسٹوریا ہوٹل میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ شادی ریپر کانیے ویسٹ اور کم کرادشین کی لیحدگی کے صرف ایک ماہ بعد ہوئی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کانیے ویسٹ کی اہلیہ

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک