data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آسٹریلیا کے نامور مڈل آرڈر بیٹر مارنوس لبوشین پہلی بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا حصہ بن گئے ہیں۔

پی ایس ایل میں آسٹریلوی اسٹار کھلاڑیوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے اور اب مڈل آرڈر کے ماہر بلے باز مارنوس لبوشین نے بھی اس لیگ میں قدم رکھ دیا ہے، پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے مارنوس لبوشین کو ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

مارنوس لبوشین پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں حصہ لے رہے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی مضبوط بیٹنگ تکنیک اور تجربے سے ٹیم کی کارکردگی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے، سابقہ برسوں میں لبوشین نے بگ بیش لیگ اور انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹس میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، جس کی بنیاد پر انہیں پی ایس ایل میں موقع دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز نے بھی اپنے بین الاقوامی اسکواڈ کو مضبوط کرنے کے لیے سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے ٹیم میں شامل کر لیا ہے، اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین کی شمولیت سے لیگ میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو خاصی طاقت حاصل ہو گئی ہے اور کرکٹ شائقین کی توقعات بڑھ گئی ہیں کہ یہ دونوں کھلاڑی پی ایس ایل کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی پیش کریں گے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، اب روایتی ڈرافٹ سسٹم کی جگہ نیلامی پر مبنی ماڈل متعارف کرا یا گیا ہے، جس کے تحت فرنچائزز اب ہر کیٹیگری سے 8 کے بجائے صرف ایک ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں اور باقی کھلاڑیوں کو نیلامی کے ذریعے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل پہلی بار

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع