ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی کلائمیٹ میٹرز کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
کراچی چیمبر کے تحت ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی کلائمیٹ میٹرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں موسمیاتی تبدیلی کے تدارک کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا حصہ نصف فیصد سے بھی کم ہے۔ پاکستان میں زلزلے اسموگ دھند کے ساتھ سیلاب بھی آتے ہیں۔ پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے استعمال سے آلودگی پھیل رہی ہے، ماحولیات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اب تک پلاسٹک کے فضلے کو درست طریقے سے نہ استعمال اور نہ ڈمپ کرسکے ہیں۔ کلائمیٹ چینج پر دنیا بھر میں مستعدی کام ہورہا ہے جبکہ دنیا میں پلاسٹک سے سڑکیں بن چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم ڈیفالٹ پر تھے آئی ایم ایف ہمیں اپنے پروگرام میں شامل کرنے کے لیے ترجیح نہیں دیتا تھا، صنعتیں موسمیاتی تبدیلی کا سبب ہیں جس کے تدارک کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ وسط ایشیاء کی بہت سے ممالک کے پاس سمندر ہی نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعتی شعبہ آگے آئیں صنعتیں لگائیں اور 10 سال کی ٹیکس فری سہولت سے استفادہ کریں۔ ہمارے اسپیشل اکنامک زونز میں زیرو ڈیوٹی کی سہولت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے لیے اقدمات کررہے ہیں۔ ایف ڈی آئی بڑھانے کے لیے غیر ضروری پابندیاں ختم کی جارہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی میں اصلاحات کی گئی ہیں۔ جلد ہی ایف بی آر کےبھی غیر ضروری اختیارات ختم کردیئے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔