کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں لگی آگ پر 11 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ پر 11 گھنٹے بعد قابو پالیاگیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔
آگ پلاسٹک، پرانے کپڑے اور جوتوں کی فیکٹریوں لگی تھی۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ ایک سے دوسری فیکڑی میں پھیلی جبکہ تیسری فیکڑی کو بچا لیا گیا۔
تیسرے درجے کی آگ جمعے کی رات پونے 9 بجے کے قریب لگی۔کے ایم سی، نیوی اور ریسکیو 1122 کے 20 سے زائد فائر ٹینڈر اور 3 اسنارکل نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔
بھارت: عام آدمی پارٹی کے رہنما لکی اوبرائے جالندھر میں فائرنگ سے ہلاک
کمشنر کراچی کا کہناہے کہ واقعےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔