data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی میٹا نے اپنی ٹیکسٹ ٹو ویڈیو سروس ’وائبز‘ کو مزید وسعت دینے کے لیے اس کی باقاعدہ اور خودمختار موبائل ایپ تیار کرنے پر کام شروع کر دیا ہے، جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کردہ ویڈیوز کی ایک متحرک فیڈ کے طور پر کام کرے گی۔

 ٹیکنالوجی سے متعلق معتبر ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق وائبز کو ابتدائی طور پر ستمبر 2025 میں میٹا اے آئی ایپ کے ایک اضافی فیچر کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا، جہاں صارفین اپنی پسند کے مطابق تحریری ہدایات دے کر مختصر ویڈیوز تیار کر سکتے تھے۔ یہ ویڈیوز ساخت اور انداز کے اعتبار سے ٹک ٹاک طرز کی ہوتی ہیں، جو تیزی سے مقبول ہوئیں اور صارفین کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی کا باعث بنیں۔

میٹا کے مطابق وائبز کے استعمال پر موصول ہونے والے مثبت اور حوصلہ افزا ردِعمل کو مدنظر رکھتے ہوئے اب اس فیچر کو ایک مکمل اور خودمختار ایپ کی شکل دینے کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین بڑی تعداد میں اس فارمیٹ کے ذریعے اے آئی ویڈیوز تخلیق کر کے انہیں دوستوں اور سوشل نیٹ ورکس پر شیئر کر رہے ہیں، جس سے اس سروس کی افادیت اور مقبولیت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی ایپ صارفین کو ایک مستقل اور مربوط پلیٹ فارم مہیا کرے گی، جہاں وہ وائبز کے تمام فیچرز کو زیادہ بہتر انداز میں استعمال کر سکیں گے، جبکہ اس اقدام سے میٹا اے آئی ایپ کو بھی سادہ اور منظم رکھنے میں مدد ملے گی۔

اگرچہ میٹا نے اب تک وائبز کے فعال صارفین کی تعداد ظاہر نہیں کی، تاہم کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وائبز کے متعارف ہونے کے بعد میٹا اے آئی کے مجموعی استعمال میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جو اس فیچر کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

میٹا کا ماننا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کردہ مواد مستقبل میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بنیاد بنے گا۔ اسی تناظر میں کمپنی نے اکتوبر 2025 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اے آئی سے تخلیق کردہ تصاویر اور ویڈیوز کو اپنے الگورتھمک ریکومینڈیشن سسٹم کا باقاعدہ حصہ بنائے گی تاکہ صارفین کو زیادہ جدید، دلچسپ اور شخصی نوعیت کا مواد فراہم کیا جا سکے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وائبز کے تیار کر اے ا ئی

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری