data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہنگائی کے دباؤ میں پسے عوام کو جزوی ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز کے نظام میں اہم ردوبدل کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں پاور ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں جمع کرا دی گئی ہے، جس پر نیپرا 10 فروری کو سماعت کرے گا۔

حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجوزہ فیصلوں کا مقصد بجلی استعمال کے مختلف سلیبز میں توازن پیدا کرنا اور زیادہ یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی بوجھ کم کرنا ہے۔

حکومت کی تجویز کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ سے زیادہ اور 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف میں کمی کی جا رہی ہے، جب کہ اس کے ساتھ ساتھ فکسڈ چارجز کے نظام کو بھی ازسرنو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پہلی بار ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جو ماضی میں صرف 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین تک محدود تھے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین میں ماہانہ 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں پر 200 روپے اور 200 یونٹ استعمال کرنے والوں پر 300 روپے فکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ تک 275 روپے، 200 یونٹ تک 300 روپے اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے 350 روپے فکسڈ چارجز تجویز کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ 400 یونٹ تک استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 200 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومت کی مجوزہ پالیسی کے تحت زیادہ یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بعض سلیبز میں فکسڈ چارجز میں کمی بھی شامل ہے۔ ماہانہ 700 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے فکسڈ چارجز 800 روپے سے کم کر کے 675 روپے جبکہ 700 یونٹ سے زائد استعمال پر بھی فکسڈ چارجز میں 325 روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ٹیرف میں کمی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 400 یونٹ استعمال پر فی یونٹ ایک روپے 53 پیسے، 500 یونٹ پر ایک روپے 25 پیسے، 600 یونٹ پر ایک روپے 40 پیسے اور 700 یونٹ استعمال پر 91 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

کمرشل صارفین، خصوصاً 5 کلوواٹ اور اس سے زائد لوڈ رکھنے والوں کے لیے فی یونٹ ایک روپے 15 پیسے کمی کی تجویز بھی درخواست کا حصہ ہے، جب کہ صنعتی شعبے کے لیے بجلی ٹیرف میں فی یونٹ پانچ روپے تک کمی کی تجویز شامل کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اگر نیپرا نے ان تجاویز کی منظوری دے دی تو اس سے گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کو نمایاں ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: استعمال کرنے والوں استعمال کرنے والے بجلی استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے پروٹیکٹڈ صارفین کمی کی تجویز فکسڈ چارجز صارفین کے ایک روپے ٹیرف میں کے مطابق یونٹ سے فی یونٹ یونٹ تک کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے

کراچی سے دوسرے شہروں میں جانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ قائم بس اڈے دو سال پہلے ختم کرکے شہر سے باہر منتقل کر دیے گئے تھے، شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی تھی تاکہ مختلف مقامات سے مسافروں کو کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے، مگر یہ شٹل سروس اب ٹرمینل تک محدود نہیں رہی بلکہ روٹ پرمٹ کے بغیر کمرشل بنیادوں پر کراچی سے حیدرآباد تک بھی چلائی جا رہی ہے۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اگست 2024 میں آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف انٹر سٹی بس اڈے ختم کیے اور بڑی کوچز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔ 

مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مفت شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً 50 شٹل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو مختلف مقامات سے کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے۔ لیکن شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

ادھر ٹرانسپورٹرز اپنی سواریاں مختلف ذرائع سے کراچی بس ٹرمینل تک پہنچا رہے ہیں، جس کے اضافی اخراجات بھی انہیں خود برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا بتانا ہے کہ اس روٹ کے لیے شٹل سروس کے پاس کوئی روٹ پرمٹ موجود نہیں۔

جیو نیوز نے اس حوالے سے کراچی بس ٹرمینل انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی، مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ