خیبرپختونخوا: تاجروں کا کل دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تاجر برادری نے کل (8 فروری) کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج کا حصہ نہ بننے کا عندیہ دے دیا۔ سرحد چیمبر آف کامرس نے 8 فروری کو پی ٹی آئی احتجاج میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکانیں اور مارکیٹیں بند نہیں کر سکتے۔ تاجر برادری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کاروبار کی صورت حال پہلے سے مسائل کا شکار ہے، تاجر برادری اور صوبے کے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، کاروبار بہتر کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کو پنجاب اور سندھ کے ورکرز سے بھی کام لینا چاہیے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 8 مئی کو پہیہ جام اور کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کامیاب کرانے کے لیے صوبائی وزراء سرگرم ہیں، مینا خان آفریدی اور دیگر وزراء نے سرحد چیمبر اور ٹرانسپورٹرز سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔