data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سنگاپور میں جنگلی پرندوں سے غیر معمولی لگاؤ رکھنے والی ایک بزرگ خاتون کو کبوتروں کو بار بار خوراک ڈالنے کی عادت اس قدر مہنگی پڑ گئی کہ عدالت نے ان پر ہزاروں ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 71 سالہ سانموگامناتھن شملہ پر وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت 3 ہزار200 سنگاپورین ڈالر (تقریباً 7 لاکھ 4 ہزار روپے) کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق بزرگ خاتون نے جنگلی کبوتروں کو دانا ڈالنے کے چار مختلف الزامات میں جرم قبول کر لیا، جس کے بعد عدالت نے ان کے مسلسل قانون شکنی کے رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت سزا سنائی۔

استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد میں واضح کیا گیا کہ جولائی 2025 سے جنوری 2026 کے دوران خاتون نے کم از کم 9 مرتبہ اپنے فلیٹ کے قریب کبوتروں کو دانہ اور روٹی کھلائی۔

عدالت میں چلائی گئی ویڈیو فوٹیج میں خاتون کو توا پیوہ کے علاقے میں واقع اپنے اپارٹمنٹ کے باہر پرندوں کے بڑے جھنڈ کے درمیان کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ باقاعدگی سے کبوتروں کو خوراک فراہم کرتی رہیں۔

استغاثہ کے مطابق اس طرزِ عمل سے نہ صرف عوامی مقامات پر گندگی اور صحت کے مسائل جنم لیتے ہیں بلکہ شہری ماحول میں جنگلی حیات کے قدرتی توازن کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ خاتون کو اس جرم پر سزا دی گئی ہو۔ اس سے قبل بھی ان پر 1200 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا جا چکا تھا، جس پر انہوں نے عدالت میں آئندہ قانون کی پابندی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

مزید یہ کہ انہوں نے اپنے حلقے کے رکنِ پارلیمنٹ سے ملاقات کر کے ندامت کا اظہار بھی کیا، تاہم اس ملاقات کے صرف تین روز بعد ہی وہ ایک بار پھر کبوتروں کو خوراک ڈالتی ہوئی پائی گئیں۔

سماعت کے دوران خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ بے روزگار ہیں اور ان کے پاس میڈیکل انشورنس بھی موجود نہیں، تاہم اس کے باوجود انہوں نے عائد کردہ جرمانہ فوری طور پر ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ استغاثہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے کی رقم 10 ہزار سنگاپورین ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی تھی، تاہم اس بار نسبتاً نرم سزا دی گئی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کبوتروں کو کے مطابق

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار