وزیر اعظم نے ڈاکٹر نیاز احمد کو چیئرمین ایچ ای سی پاکستان مقرر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کو اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے بھی وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی تقرری کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق ان کی تقرری دو برس کے لیے کی گئی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول کی سربراہی میں قائم 9 رکنی تلاش کمیٹی نے انٹرویوز کے مرحلے کے بعد تین موزوں امیدواروں کے نام ایک سمری کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان کو بھجوائے تھے جس میں سابق وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ اور قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا نام شامل تھے۔
تقریبا 2 ماہ تک یہ سمری وزیر اعظم ہائوس میں ہی رہی جس کے بعد اسی سمری سے تین روز قبل ڈاکٹر نیاز احمد کے نام کی منظوری دی گئی اور جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری ہوا۔
یہ اسامی 29 جولائی 2025 سے خالی تھی۔ اس طرح 7 ماہ بعد چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری ہوسکی۔ ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد 1962 میں ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔ وہ قائد اعظم یونیورسٹی کے علاوہ جامعہ پنجاب کے وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل وائس چانسلر ڈاکٹر ڈاکٹر نیاز احمد کے وائس چانسلر یونیورسٹی کے
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔