سابق سینیٹر اور معروف سیاسی شخصیت سید فیصل رضا عابدی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جیل میں قید کروایا گیا اور زہر دلوایا گیا، جس کے باعث وہ جان بچانے کی حالت میں رہ گئے۔
ٹوکیو میں نجی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں فیصل رضا عابدی نے کہا کہ آج عمران خان خود جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں، جو ایک طرح سے مکافاتِ عمل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے دل سے نکلنے والی بددعا، اور دیگر مظلوم افراد کی دعائیں، آج عمران خان کے حالات کی وجہ بنی ہیں۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، لیکن حقائق کو عوام کے سامنے لانا ضروری ہے۔
سابق سینیٹر نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، اور ملک کو درپیش بحرانوں سے نکلنے کے لیے سیاسی استحکام لازمی ہے۔ ان کے مطابق اس عمل میں تحریک انصاف کو بھی شامل کرنا چاہیے کیونکہ یہ ملک کی ایک بڑی جماعت ہے، جسے نظر انداز کرنا جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔
فیصل رضا عابدی نے کہا کہ عمران خان نے جو سزائیں بھگتنی تھیں وہ بھگت چکے ہیں، اب انہیں سیاست میں واپس آنے کا موقع دیا جانا چاہیے تاکہ سیاسی کشیدگی میں کمی آئے اور جمہوری عمل مضبوط ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی ایک جماعت یا رہنما کو تنہا نشانہ بنانے سے نہ ملک کو فائدہ ہوتا ہے اور نہ جمہوریت کو۔
آخر میں انہوں نے تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں برداشت، مکالمے اور مفاہمت کا راستہ اپنایا جائے، کیونکہ پاکستان کا مستقبل سیاسی ہم آہنگی اور یکجہتی سے ہی جڑا ہوا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیصل رضا عابدی نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

  نوٹس متن  کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا