نیپالی سینما کے معروف اداکار سنیل تھاپا 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
نیپال کے معروف اداکار سنیل تھاپا 68 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں ناروِک اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔ رپورٹس کے مطابق وہ بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لائے گئے اور علاج کے دوران اچانک ان کی حالت مزید خراب ہو گئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ای سی جی رپورٹس سے ظاہر ہوا کہ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ تھا۔
فلمی دنیا میں طویل عرصے تک سرگرم رہنے والے سنیل تھاپا کو نیپالی سنیما کا ایک اہم اور معتبر نام سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے 300 سے زائد نیپالی فلموں کے علاوہ متعدد بالی ووڈ اور بھوجپوری پروڈکشنز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اور اپنے فنی کیریئر سے لاکھوں دلوں میں یادیں چھوڑیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔